ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈانڈیلی میں بھارت بند کامیاب : کانگریس نے نکالی احتجاجی ریلی

ڈانڈیلی میں بھارت بند کامیاب : کانگریس نے نکالی احتجاجی ریلی

Tue, 11 Sep 2018 20:09:26    S.O. News Service

ڈانڈیلی:11/ستمبر(ایس اؤ نیوز) پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر کانگریس کی طرف سے 10ستمبر کو منائے گئے بھارت بند ڈانڈیلی میں مکمل کامیاب ہواہے۔

ڈانڈیلی بند کو دیکھتے ہوئے شہر کی دکانیں، ہوٹلس اور تجارتی عمارتیں صبح سے ہی بند تھیں۔ شہر میں اسکولوں اور کالجوں کو چھٹی دی گئی تھی۔  بینک، کوآپریٹیو سوسائٹیز سمیت کئی تجارتی کامپلکس بھی لین دین نہیں ہوا۔ شہر کے آٹویونین ، ٹمپو یونین وغیرہ نے بھی اپنی سواریوں کو بند رکھا۔ کے ایس آرٹی سی بسوں کی ٹرافک نہیں تھی ۔بندکی وجہ سے عام شہری روزمرہ کی چیزوں کے لئے پریشان دیکھے گئے۔ بند کے علی الرغم شہر میں دوچار دکانیں بند کی حمایت نہ کرتے ہوئے اپنی دکانیں کھلی رکھیں ، شام ہوتے ہوتے بازار معمول پر لوٹا۔

8521.jpgبلاک کانگریس کی طرف سے شہر کے اہم راستوں پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ یوتھ کانگریس کی قیادت میں بائک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ احتجاجی ریلی کے دوران بی جےپی کی قیادت والی مرکزی حکومت  اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ بلاک کانگریس صدر سید تنگل کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔ ریلی میں کانگریس کے کئی لیڈران موجود تھے۔


Share: